فهرس الكتاب

الصفحة 32 من 55

زمین پر لگ جانے کا ذکر ہے۔ (الحج:۳۶) مستحب تو یہی طریقۂ نحر ہے۔البتہ اسے بیٹھے بیٹھے ذبح کرنا بھی جائز ہے۔ (نزھۃ الطالبین و عمدۃ المفتین للنووی ۳؍۳۰۷)

[117] قربان کو نحر یا ذبح کرتے وقت یہ اذکار و دعائیں پڑھیں:

(( بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ ) ) (صحیح مسلم)

''اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔''

(( اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھَذَا مِنْکَ وَلَکَ ) ) (صحیح مسلم)

''اے اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضاء کیلئے دیاہے۔''

(( اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ ) ) (صحیح مسلم)

''اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔''

[118] قربانی کا گوشت خود بھی کھانا چاہیئے۔ (الحج:۳۶) یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے۔ ( مسلم)

[119] اگر قربانی دینے کی طاقت نہ ہو تو تین روزہ ایامِ حج [ایامِ تشریق میں (صحیح بخاری) یا اسکے بعد مکّہ ] میں اور سات واپس اپنے گھر جاکر رکھ لیں ۔ (سورۃالبقرہ:۱۹۶)

[120] قربانی کے بعد سر منڈوالیں یا بال چھوٹے کروالیں (الفتح:۲۷) البتہ سر منڈوانا افضل ہے۔ (بخاری ومسلم) عورتوں کیلئے سر منڈواناروا نہیں ہے۔ (ابوداؤد،دارمی،دارقطنی،بیہقی، طبرانی ) وہ اپنی چوٹی کے بالوں کو اکٹھا کرکے آخر سے تمام بالوں کو انگلی کے پَورے کے برابرکاٹ لیں ۔ (المغنی ۳؍۳۹۵) ناخن بھی کاٹ لیں تو بہتر ہے۔ (زادالمعاد ۲؍۲۷۰)

[121] بال کٹوانے کے بعد احرام کھول دیں اور خوشبو وغیرہ لگائیں ۔ (بخاری ومسلم) یہ''تحلّلِ اول'' ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات کے سوا تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت