فهرس الكتاب

الصفحة 1146 من 6343

میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں

جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے ، اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ وہ چاہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن بےسود ۔ «وَمَن یُرِدِ اللہُ فِتْنَتَہُ فَلَن تَمْلِکَ لَہُ مِنَ اللہِ شَیْئًا» ۱؎ (5-المائدۃ:41) ' اللہ کا ارادہ جس کے لیے فتنے کا ہو ، تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ ' «قُلِ انظُرُوا مَاذَا فِی السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا تُغْنِی الْآیَاتُ وَالنٰذُرُ عَن قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُونَ» ۱؎ (10-یونس:101) میرا حکم تو یہی ہے کہ ' آسمان و زمین کی میری بےشمار نشانیوں پر غور کرو ۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بےایمانوں کے لیے سود مند نہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت