فهرس الكتاب

الصفحة 1311 من 6343

ان لوگوں کو بھی اگلے لوگوں کی طرح عذاب پہنچے

ان لوگوں کو بھی اگلے لوگوں کی طرح عذاب پہنچے ، «خَلَاقِ» سے مراد یہاں دین ہے ، جیسے اگلے لوگ جھوٹ اور باطل میں کودتے پھاندتے رہے ، ایسے ہی ان لوگوں نے بھی کیا ۔ ان کے یہ فاسد اعمال اکارت گئے نہ دنیا میں سود مند ہوئے نہ آخرت میں ثواب دلانے والے ہوئے یہی صریح نقصان ہے کہ عمل کیا اور ثواب نہ ملا ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جیسے آج کی رات کل کی رات سے مشابہ ہوتی ہے اسی طرح اس امت میں بھی یہودیوں کی مشابہت آ گئی ۔ میرا تو خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے " اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم اپنے سے پہلے کے لوگوں کے طریقوں کی تابعداری کرو گے بالکل بالشت بہ بالشت اور ذراع بہ ذراع اور ہاتھ بہ ہاتھ یہاں تک کہ وہ اگر کسی گوہ کے بل میں گھسے ہیں تو یقینًا تم بھی گھسو گے " ۔ لوگوں نے پوچھا: " اس سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کون لوگ ہیں ؟ کیا اہل کتاب " ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اور کون " ؟ ۱؎ (صحیح بخاری:3456) اس حدیث کو بیان فرما کر ابوہریرہ نے فرمایا اگر چاہو تو قرآن کے ان لفظوں کو پڑھ لو «کَالَّذِینَ مِن قَبْلِکُمْ» (9-التوبہ:69) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں " «خَلَاقِ» سے مراد دین ہے ۔ اور تم نے بھی اسی طرح کا خوض کیا جس طرح کا انہوں نے کیا " ۔ لوگوں نے پوچھا: " کیا فارسیوں اور رومیوں کی طرح " ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اور لوگ ہیں ہی ہیں کون " ؟ ۱؎ (سنن ابن ماجہ:3994،قال الشیخ الألبانی:حسن صحیح) اس حدیث کے شواہد صحیح احادیث میں بھی ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت