{وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا } " اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ۔" یعنی ہماری حفاظت میں ہمارے سامنے اور ہماری مرضی کے مطابق کشتی بنائیں۔ {وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا } " اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے گفتگو نہ کرنا" یعنی ان کی ہلاکت کے بارے میں ہمارے ساتھ گفتگو نہ کریں۔ { إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ } " بے شک یہ غرق ہوں گے" یعنی وہ عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں اور ان پر تقدیر کا فیصلہ نافذ ہوچکا ہے۔