فهرس الكتاب

الصفحة 1559 من 6343

{وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا } " اور جب ہمارے فرشتے آئے۔" یعنی جب وہ فرشتے آئے جو جناب ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے روانہ ہوئے تھے۔ { لُوطًا سِيءَ بِهِمْ } " لوط لوط علیہ السلام کے پاس، تو ان کا آنا ان پر بہت شاق گزرا۔

" {وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ } " اور تنگ ہوئے دل میں اور بولے آج کا دن بڑا سخت ہے" یعنی بہت حرج والا دن ہے، کیونکہ لوط علیہ السلام کو لعم تھا کہ ان کی قوم ان کو نہیں چھوڑے گی چونکہ وہ انتہائی حسین و جمیل، نوجوان، بے ریش لڑکوں کی صورت میں آئے تھے، اس لئے ان کے بارے میں ان کے دل میں خیال گزرا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت