فهرس الكتاب

الصفحة 1578 من 6343

{وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ } " اور اہم نے بھیجا موسیٰ کو" یعنی موسیٰ بن عمران کو { بِآيَاتِنَا } " اپنی نشانیوں کے ساتھ "۔ جو ان کی دعوت کی صداقت پر دلالت کرتی تھیں، مثلًا عصا اور ید بیضا اور دیگر معجزات، جن کو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ پر ظاہر فرمایا۔ { وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ } " اور دلیل واضح ( کے ساتھ ) " اور ایسی واضح دلیل کے ساتھ، جو سورج کی مانند عیاں تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت