فهرس الكتاب

الصفحة 1688 من 6343

{ وَاسْأَلِ} " اور دریافت کرلیجیے" یعنی اگر آپ کو ہماری بات میں کوئی شک ہے، تو {الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا ۖ } "اس بستی سے جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے جس میں ہم آئے ہیں" ہم نے جو آپ کو خبر سنائی ہے اس کے بارے میں پوری اطلاع رکھتے ہیں۔ {وَإِنَّا لَصَادِقُونَ} " اور ہم البتہ سچے ہیں۔" ہم نے جھوٹ بولا ہے نہ ہم نے تغیر و تبدیل کیا ہے، بلکہ یہی واقعات ہیں۔ (جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت