فهرس الكتاب

الصفحة 1738 من 6343

اگر آپ ان کے اوصاف کے بارے میں سوال کریں تو آپ ان اوصاف سے بڑھ کر کوئی وصف نہیں پائیں گے جن سے اللہ تعالیٰ نے ان کو موصوف کیا ہے، چنانچہ فرمایا: {الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّـهِ } " وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں" وہ ذمہ داری جو اللہ تعالیٰ نے ان پر عائد کی تھی اور وہ عہد جو اللہ تعالیٰ نے ان سے لیا تھا یعنی اس کے حقوق کو کامل طور پر قائم کرنا، ان کو پوری طرح ادا کرنا یعنی ان حقوق کی نشوو نما اور ان میں خیر خواہی کرنا۔ {وَ } " اور" ان حقوق کی تکمیل یہ ہے کہ وہ { وَلَا يَنقُضُونَ الْمِيثَاقَ } ''وہ اقرار کو نہیں توڑتے۔" یعنی اس عہد کو نہیں توڑتے جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے باندھا ہے۔ اس آیت کریمہ کے حکم میں ہر قسم کا معاہدہ، عہد، قسم اور نذر وغیرہ داخل ہیں جنہیں بندے اپنے آپ پر لازم کرتے ہیں۔ اس عہد اور میثاق کو بتمام پورا کئے بغیر بندہ، عقل مندوں میں شمار نہیں ہوسکتا جن کے لئے ثواب عظیم ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت