فهرس الكتاب

الصفحة 2412 من 6343

{قَالَ لَا تَخَافَا } فرمایا، اس بات سے نہ ڈرو کہ وہ تم پر زیادتی کرے گا۔ { إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ} " میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، سنتا اور دیکھتا ہوں۔" یعنی تم دونوں میری حفاظت اور نگرانی میں ہو، میں تمہاری بات کو سن رہا اور تمہارے تمام احوال کو دیکھ رہا ہوں اس لئے فرعون سے نہ ڈرو ! چنانچہ ان دونوں کے دلوں سے فرعون کا خوف زائل ہوگیا اور اپنے رب کے وعدے پر ان کا دل مطمئن ہوگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت