فهرس الكتاب

الصفحة 2513 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جھٹلانے والے ظالموں کو ان قوموں کے انجام سے ڈراتا ہے جنہوں نے دیگر انبیاء و مرسلین کی تکذیب کی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ { وَكَمْ قَصَمْنَا} اور کتنی ہی ہم نے ہلاک کردیں۔ یعنی جڑ کاٹنے والے عذاب کے ذریعے سے { مِن قَرْيَةٍ} بستیاں جنہوں نے اپنے انجام کو نظر انداز کیا۔ {وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ} اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوموں کو پیدا کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت