فهرس الكتاب

الصفحة 2566 من 6343

{فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ } " پس وہ اپنے آپ ہی کی طرف لوٹے۔" یعنی ان کی عقل ان کی طرف لوٹی اور انہیں معلوم ہوگیا کہ وہ ان بتوں کی عبادت کر کے گمراہی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنے ظلم اور شرک کا اقرار کرلیا۔ { فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ } " اور کہنے لگے، تم ہی ظالم ہو۔" پس اس سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقصد حاصل ہوگیا اور ان کے اس اقرار کے ساتھ، کہ ان کا موقف باطل اور ان کا فعل کفر اور ظلم ہے، ان پر حجت قائم ہوگئی۔ مگر وہ اس حالت پر قائم نہ رہ سکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت