یعنی اے وہ لوگو ! جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبودوں کی عبادت کرتے ہو { حَصَبُ جَهَنَّمَ } تم سب جہنم کا ایندھن ہو { أَنتُمْ لَهَا وَارِدُونَ } تمہیں اور تمہارے بتوں کو جہنم میں جھونکا جائے گا۔
بتوں کو جہنم میں جھونکنے میں حکمت یہ ہے۔۔۔حالانکہ یہ پتھر ہیں، عقل و شعور نہیں رکھتے اور ان کا کوئی گناہ بھی نہیں۔۔۔کہ ان کا کذب و افترا واضح ہوجائے جنہوں نے ان بتوں کو معبود بنا رکھا تھا اور تاکہ ان کے عذاب میں اضافہ ہو۔