فهرس الكتاب

الصفحة 2793 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ بدکردار اور ظالم لوگوں کے ان لمحات کا حال بیان فرماتا ہے جب موت ان کے سامنے آتی ہے۔ جب وہ اپنے انجام کو دیکھتے ہیں اور اپنے اعمال بد کا مشاہدہ کرتے ہیں تو اس حال میں وہ سخت نادم ہوتے ہیں تو وہ دنیا میں واپس لوٹنے کی خواہش کرتے ہیں، اس کی لذات سے متمتع اور اس کی شہوات سے مستفید ہونے کی خاطر نہیں، بلکہ وہ صرف یہ کہتے ہیں: { لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ } " شاید کہ میں نیک عمل کروں اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں۔" یعنی میں نے اللہ تعالیٰ کی جناب میں جو کوتاہی کی اور نیک اعمال کو ترک کیا شاید ان نیک اعمال کو سر انجام دے سکوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت