جب ہد ہد نے سلیمان علیہ السلام کو یہ عظیم خبر سنائی تو وہ سزا سے بچ گیا اور حضرت سلیمان علیہ السلام حیران ہوئے کہ یہ بات ان سے کیسے چھپی رہ گئی۔ آپ نے ہد ہد کی عقل اور دانائی کا اثبات کرتے ہوئے کہا: { سَنَنظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ اذْهَب بِّكِتَابِي } " اچھا ہم دیکھیں گے کہ تم نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے، یہ میرا خط لے جا۔" اس خط کے مندرجات کا عنقریب ذکر آئے گا۔