فهرس الكتاب

الصفحة 3688 من 6343

{وَإِنِ اهْتَدَيْتُ} " اور اگر میں راہ راست پر ہوں" تو یہ میرے نفس اور میری قوت و اختیار کا کارنامہ نہیں۔ میری ہدایات کا سبب تو صرف یہ ہے کہ { يُوحِي إِلَيَّ رَبِّي} " میرا رب میری طرف وحی بھیجتا ہے" اور وہی میری ہدایت کا منبع ہے اور میرے سوا دیگر لوگوں کی ہدایت کا سرچشمہ بھی وہی ہے۔ بے شک میرا رب {سَمِيعٌ} " سنتا ہے" تمام باتوں اور تمام آوازوں کو اور { قَرِيبٌ} " قریب ہے" ہر اس شخص کے جوا سے پکارتا ہے، اس سے مانگتا ہے اور اس کی عبادت کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت