فهرس الكتاب

الصفحة 3914 من 6343

پس ابراہیم کو موقع ملگ یا {فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ} یعنی ابراہیم علیہ السلام جلدی سے اور چپکے سے ان کے معبودوں یعنی بتوں کے پاس گئے {فَقَالَ} اور تمسخر کے ساتھ ان سے کہا: {أَلَا تَأْكُلُونَ مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ} " تم کھاتے کیوں نہیں؟ تمہیں کیا ہوا؟ تم بولتے کیوں نہیں؟" وہ ہستی عبادت کے لائق کیسے ہوسکتی ہے جو حیوانات سے بھی کم تر ہو، حیوانات تو کھا پی اور بول بھی لیتے ہیں، یہ تو پتھر ہیں، کھاپی سکتے ہیں نہ بول سکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت