فهرس الكتاب

الصفحة 4051 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: { وَاذْكُرْ عِبَادَنَا} " ہمارے اور بندوں کا ذکر کیجیے" جنھوں نے خالص ہماری عبادت کی اور ہمیں اچھی طرح یاد کیا { إِبْرَاهِيمَ} " ابرہیم" خلیل اللہ { وَ} " اور" ان کے بیٹے { إِسْحَاقَ وَ} " اسحاق اور" ان (ابراہیم) کے پوتے { يَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي} " یعقوب یہ سب قوت والے تھے۔" یعنی جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے قوت رکھتے تھے۔ { وَالْأَبْصَارِ } اور اللہ تعالیٰ کے دین میں بصیرت سے بہرہ مند تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان سب کو علم نافع اور عمل صالح سے موصوف کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت