{إِلَّا مَن رَّحِمَ اللّٰـهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ } " مگر جس پر اللہ مہربانی کرے، وہ تو غالب، مہربان ہے۔" پس یہی لوگ ہوں گے جو فائدہ اٹھائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بلند مرتبہ پر فائز ہوں گے جس کو انہوں نے دنیا کے اندر مراتب کے حصول کا سبب اور اس کے لئے پوری کوشش کی، پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: