فهرس الكتاب

الصفحة 4695 من 6343

اسی طرح اس کے لئے مناسب یہی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں " کرامًا کاتبین" کا لحاظ رکھے، ان کی عزت و توقیر کرے، وہ کسی ایسے قول و فعل سے بچے جو اس کی طرف سے لکھ لیا جائے جس سے رب کائنات راضی نہ ہو۔ اسی لئے فرمایا: { إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ } " جب دو لکھنے والے لکھ لیتے ہیں۔" یعنی بندے کے تمام اعمال درج کر رہے ہیں {عَنِ الْيَمِينِ } دائیں جانب کا فرشتہ نیکیاں لکھتا ہے اور دوسرا فرشتہ {عَنِ الشِّمَالِ} بائیں جانب سے برائیاں لکھتا ہے اور ان میں سے ہر ایک {قَعِيدٌ } یہ کام کرنے کے لئے بیٹھا ہوا اور اپنے اس عمل کے لئے مستعد ہے، جس کے لئے اسے مقرر کیا گیا ہے یعنی اس کام میں لگا ہوا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت