فهرس الكتاب

الصفحة 5399 من 6343

اسی طرح ان دو سرکش قوموں، عاد وثمود کے علاوہ بھی سرکش اور نافرمان لوگ آئے جیسے فرعون مصر جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے اور رسول حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو مبعوث کیا اور انہیں واضح نشانیاں دکھائیں جن کی بنا پر انہیں حق کا یقین آگیا مگر انہوں نے ظلم اورتکبر سےانکارکردیااور کفر کارویہ اختیار کیا،اوراس سےپہلے جھٹلانےوالےآئےہیں۔ { وَالْمُؤْتَفِكَاتُ} "اورالٹی ہوئی بستیوں والے۔" یعنی حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی بستیاں،سب گناہ کاکام کرتےتھے { بِالْخَاطِئَةِ} یعنی سرکشی کے افعال کرتےتھے ،اس سے مراد کفر،تکذیب ،ظلم اور عناد ہے، نیزفسق ومعاصی کی دیگراقسام بھی اس میں شامل ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت