{وَإِنَّهُ} بے شک یہ قرآن کریم { لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ} "پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے۔" وہ اپنے دین ودنیا کے مصالح کے بارے میں اس سے عبرت حاصل کرتے ہیں ۔ پس وہ اس کی معرفت حاصل کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں ،چنانچہ وہ ان کو عقائد دینیہ، اخلاق حسنہ اور احکام شرعیہ کی یاد دہانی کراتا ہے۔ پس وہ علمائے ربانی، عباد عارفین اور ائمہ مجتہدین بن جاتے ہیں۔