اللہ تبارک و تعالیٰ کفار کی فریب خوردگی بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے: { فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ} " پس ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔" یعنی بڑی سرعت سے {عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ} " دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر" یعنی متفرق گروہوں اور مختلف جماعتوں میں ۔ ان میں سے ہر ایک کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی پر خوش ہے۔