{ قُلْ} " کہہ دیجئے:" اگر وہ آپ سے پوچھیں { مَتَىٰ هَـٰذَا الْوَعْدُ} ( یونس:10؍48) " یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟" تو ان سے کہہ دیجئے: {اِنْ اَدْرِیْٓ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَہٗ رَبِّیْٓ اَمَدًا} " میں نہیں جانتا کہ تم سے جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ قریب ہے یا میرے رب نے اس کی مدت دراز کردی ہے؟ " یعنی وہ اس کی کوئی طویل مدت مقرر کرتا ہے تو اس کا علم اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔