{وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ} "اس دن ہلاکت ہے جھٹلانے والوں کے لیے ۔"بایں ہمہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو نعمتیں دکھلائیں، جن کو عطا کرنے میں وہ متفرد ہے اور ان نعمتوں سے ان کو مختص کیا، انہوں نے ان نعمتوں کے مقابلے میں تکذیب کا رویہ اختیار کیا۔