فهرس الكتاب

الصفحة 6130 من 6343

{وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا} جنہوں نے ان مذکورہ امور کو اپنی پیٹھ پیچھے پھینک کر ہماری آیتوں سے کفر کیا، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی تصدیق کی نہ وہ اس پر ایمان لائے، نہ نیک عمل کیے اور نہ اللہ کے بندوں پر رحم ہی کیا { ہُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــَٔــمَۃِ۔ عَلَیْہِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَۃٌ} " وہ بدبخت ہیں۔ یہ لوگ آگ میں بند کردیے جائیں گے ۔" یعنی وہ آگ بڑے بڑے ستونوں میں بند کی گئی ہوگی اور جو اس آگ کے پیچھے کھڑے کیے گئے ہوں گے تاکہ جہنم کے دروازے کھل نہ سکیں اور (یہ مجرمین) تنگی اور سختی میں مبتلا رہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت