فهرس الكتاب

الصفحة 1482 من 6348

ف 2۔ اکثر مفسرین نے اس پوری سورۃ کی مکی قرار دیا ہے اور حضرت ابن عباس (رض) اور قتادہ (رض) آیت اقم الصلوۃ… اور مقاتل (رض) اس کی آیت: فلعلک تارک…کو غیر ملی قرار دیتے ہیں مگر سورۃ یونس سے اس کا نزول بہرحال متقدم ہے۔ حضرت کعب (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ " سورۃ ہود کو جمعہ کے روز پڑھا کرو" (بیہقی مراسیل ابی دائود) ۔ ایک حدیث میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا: مجھے سورۃ ہود واقعہ، مرسلات عم یتساء ولون اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کردیا ہے۔ (طبرانی) یہی روایت متعدد صحابہ (رض) سے حدیت کی دوسری کتابوں میں بھی آتی ہے۔ (از شوکانی) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت