فهرس الكتاب

الصفحة 2650 من 6348

4۔ گو لفظ " بدن" عمومًا قربانی کے اونٹ پر بولا جاتا ہے مگر اس میں قربانی کی گایوں کو شامل قرار دیا جاسکتا ہے جیسا کہ صحیح حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہے۔ (ابن کثیر) ایک اونٹ کی قربانی میں دس اور ایک گائے کی قربانی میں سات شریک ہو ستے ہیں جیسا کہ عبد اللہ بن عباس کی روایت میں ہے اور صحیح مسلم میں جو حضرت جابر (رض) والی روایت میں " الجزو رعن سبعۃ" آیا ہے وہ اس کے منافی نہیں ہے کیونکہ عشرۃ والی روایت جواز پر محمول ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت