فهرس الكتاب

الصفحة 3042 من 6348

3۔ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے اپنے باپ سے رخصت ہوتے وقت دعائے استغفار کا وعدہ کیا تھا۔ (دیکھئے سورۃ مریم:74) چنانچہ انہوں نے یہ دعا فرمائی لیکن بعد میں جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ایک مشرک اور دشمن حق کے لئے دعائے مغفرت کرنا صحیح نہیں ہے تو انہوں نے اس دعا سے رجوع فرما لیا۔ جیسا کہ سورۃ توبہ میں ہے: فلما تبین لہٗ انہ عدو للہ تبرء منہ

(آیت:4…) پھر جب اسے معلوم ہوگیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہوگیا۔ (شوکانی)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت