فهرس الكتاب

الصفحة 2285 من 6346

سیدہ مریم اور جبرائیل کا مکالمہ:

حضرت مریم نے جب دیکھا کہ ایک شخص بے دھڑک اندر آگیا ہے یہ صورت حال دیکھ کر وہ سخت خوفزدہ ہو گئیں یہ ان کے لیے انتہائی نازک وقت تھا۔ خود بھی نوجوان تھیں اور سامنے بھی ایک نوجوان اور خوش شکل انسان کھڑا تھا اور تنہائی بھی تھی کوئی دوسرا پاس نہ تھا نووارد کا نورانی چہرہ دیکھ کر اندازہ کیا کہ آدمی تو کوئی پرہیزگار ہی معلوم ہوتا ہے۔ لہٰذا اسے اللہ کا واسطہ دے کر کہا کہ میں تیری طرف سے رحمن کی پناہ میں آتی ہوں یعنی اس بات سے کہ تومجھ پر کسی قسم کی دست درازی کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت