فهرس الكتاب

الصفحة 3154 من 6346

یعنی اگر اس فصیح وبلیغ، جامع وبالغ، حق کلام کو ہم کسی عجمی زبان میں نازل کرتے تو یہ لوگ یہ کہتے کہ یہ تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتا۔ جیسا کہ ارشاد ہے: {وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِيًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰيٰتُهٗ ءَاَعْجَمِيٌّ وَّ عَرَبِيٌّ قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ} (حم السجدۃ: ۴۴) ''اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بناتے تو یہ کہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں۔ یہ کیا کہ عجمی کتاب اور عربی رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کہہ دیجیے کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے شفاء و ہدایت ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت