فهرس الكتاب

الصفحة 3542 من 6346

یعنی اس بچے کی ماں کے پیٹ میں نشوونما کرتے، اس کے اعضا بناتے، سنوارتے ہیں اور پھر اس میں روح پھونکتے ہیں۔ پھر تمہیں کان، آنکھیں اور دل عطا کیے۔ اپنی تخلیق کی تکمیل کی۔ پس تم ہر سننے والی بات کو سن سکو، دیکھنے والی چیز کو دیکھ سکو اور ہر عقل و فہم میں آنے والی بات کو سمجھ سکو۔

نا شکرا انسان: یعنی اتنے احسانات کے باوجود انسان اتنا نا شکرا ہے کہ وہ اللہ کا شکر بہت ہی کم ادا کرتا ہے۔ یا شکر کرنے والے آدمی بہت ہی تھوڑے ہیں۔ (احسن البیان)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت