فهرس الكتاب

الصفحة 3544 من 6346

موت کا فرشتہ یعنی ملک الموت جو تمہاری روح قبض کرنے پر مقرر ہے تمہیں فوت کر دے گا۔ ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ ایک انصاری کے سرہانے ملک الموت کو دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ملک الموت میرے صحابی کے ساتھ آسانی کیجیے۔ اس نے جواب دیا کہ اے نبی! تسکین خاطر رکھیے اور دل خوش کیجیے۔ واللہ میں خود با ایمان اور نہایت ہی نرمی کرنے والا ہوں۔ سنو! یا رسول اللہ! قسم ہے اللہ کی، دنیا تمام کے ہر کچے پکے گھر میں خواہ وہ خشکی میں ہو یا تری میں، ہر دن میں میرے پانچ پھیرے ہوتے ہیں پھر ہر چھوٹے بڑے کو میں اس سے بھی زیادہ جانتا ہوں۔ یا رسول اللہ! یقین مانئے، اللہ کی قسم میں تو ایک مچھر کی جان قبض کرنے کی بھی قدرت نہیں رکھتا جب تک مجھے اللہ کا حکم نہ ہو۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت