یعنی اللہ کی قدرت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ وہ دن کو رات سے الگ کر دیتا ہے۔ اور ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ادھر سے رات آگئی اور دن ادھر سے چلا گیا اور سورج غروب ہو گیا تو روزے دار نے روزہ افطار کر لیا۔ (بخاری: ۱۹۵۴، مسلم: ۱۱۰۰)