فهرس الكتاب

الصفحة 3797 من 6346

اہل جنت کو سلام کہا جائے گا:

مہربان پروردگار کی طرف سے اہل جنت کو سلام کیا جائے گا جیسا کہ سورہ احزاب (۴۴) میں ہے ان کا تحفہ جس روز وہ اللہ سے ملیں گے سلام ہو گا۔ یہ سلام خواہ فرشتوں کی وساطت سے ہو یا بلاواسطہ اللہ تعالیٰ ان سے خطاب فرمائیں گے۔ کیونکہ عالم آخرت کے احوال عالم دنیا جیسے نہیں ہوں گے۔ اس دنیا میں کوئی شخص اللہ کواپنی ظاہری آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا مگر جنت میں اہل جنت اللہ تعالیٰ کو یوں دیکھ سکیں گے جیسے ہم یہاں چاند کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت