فهرس الكتاب

الصفحة 4181 من 6346

مَقْتٌ سخت ناراضی کو کہتے ہیں، اہل کفر جب اپنے کو جہنم کی آگ میں جھلستے دیکھیں گے تو اپنے آپ پر سخت ناراض ہوں گے۔ اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ دنیا میں جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی تو تم انکار کرتے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ اس سے کہیں زیادہ تم پر نارض ہوتا تھا جتنا تم آج اپنے آپ پر ہو رہے ہو۔ یہ اللہ کی ناراضی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج تم جہنم میں ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت