فهرس الكتاب

الصفحة 4535 من 6346

یعنی حق کے مقابلہ میں سب بے انصاف اور ظالم مل بیٹھتے ہیں اور آپس میں اتحاد کر لیتے ہیں اگرچہ ان میں خاصے باہمی اختلافات موجود ہوتے ہیں۔ یہ تو اپنے ملنے والوں کو نقصان ہی پہنچایا کرتے ہیں۔ پرہیز گاروں کا ولی و ناصر، رفیق و کار ساز پروردگار عالم ہے۔ اور اس کی کار سازی دائمی اور پائیدار ہے۔ جو اس دنیا سے آگے آخرت میں بھی برقرار رہے گی اور اہل ایمان کے کام آئے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت