فهرس الكتاب

الصفحة 4552 من 6346

تمام تعریف زمین و آسمان اور ہر چیز کے مالک اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جو کل جہانوں کا پالنہار ہے اسی کی کبریائی یعنی سلطنت اور بڑائی آسمانوں اور زمینوں میں ہے۔ وہ بڑی عظمت اور بزرگی والا ہے۔ ہر چیز اس کے سامنے پست ہے۔ ہر ایک اس کا محتاج ہے۔

ایک حدیث قدسی میں آتا ہے کہ: ''اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ''عظمت میرا تہبند ہے۔ اور کبریائی میری چادر ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی کو بھی مجھ سے لینا چاہے گا میں اسے جہنم رسید کروں گا۔ (مسلم: ۲۶۲۰، ابوداؤد: ۴۰۹۹۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت