فهرس الكتاب

الصفحة 4595 من 6346

یعنی جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہو جاتے ہیں اللہ ان کی صحیح راستہ کی طرف راہنمائی فرماتا ہے۔ جن سے ان کے لیے جنت کا راستہ آسان ہو جائے گا۔ جیسا کہ سورہ یونس (۹) میں ارشاد ہے کہ: {اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ} ''جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے ان کے ایمان کے باعث ان کا رب انھیں ان جنتوں کی طرف راہبری کرے گا جو نعمتوں سے معمور ہیں اور جن کے چپے چپے میں چشمے بہہ رہے ہیں۔ وہ ایسے باغوں میں داخل ہوں گے جن کا انہیں کتاب و سنت کے ذریعہ سے تعارف کرایا جا چکا ہے۔ اور جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تو از خود ہی اپنے اپنے گھروں میں جا داخل ہوں گے۔ اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ ایک جنتی کو اپنے جنت والے گھر کے رستوں کا اس سے کہیں زیادہ علم ہو گا جتنا دنیا میں اسے اپنے گھر کا تھا۔ (بخاری: ۶۵۳۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت