فهرس الكتاب

الصفحة 4665 من 6346

اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ فاسق کی خبر کا اعتماد نہ کرو۔ جب تک پوری تحقیق و تفتیش سے اصل واقعہ صاف طور پر معلوم نہ ہو جائے۔ ممکن ہے کسی فاسد نے کوئی جھوٹی بات کہہ دی ہو۔ یا خود اس سے غلطی ہوئی ہو۔ اور تم اس کی خبر کے مطابق کوئی کام کر گزرو۔ تو دراصل اس کی پیروی ہو گی اور مفسد لوگوں کی پیروی حرام ہے۔ لہٰذا ان کی خبر کو بغیر تحقیق کے تسلیم نہیں کرنا چاہیے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بعض دفعہ انسان ایسے فتنوں میں پڑ جاتا ہے جن پر بعد میں پچھتانا بھی پڑتا ہے۔ اور نقصان بھی بہت ہو جاتا ہے اپنا بھی اور دوسروں کا بھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت