4478 حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَمْأَةُ مِنْ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے عبد الملک نے ، ان سے عمرو بن حریث نے اور ان سے سعید بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کماۃ " ( یعنی کھنبی ) بھی من کی قسم ہے اور اس کا پانی آنکھ کی دوا ہے ۔
ایک مشہور خود روبوٹی ہے جوکھائی بھی جاتی ہے، آنکھ کے امراض میں اس کاپانی بہترین دواہے۔ حدیث میں من کاذکر ہے یہی حدیث اور باب میں مطابقت ہے۔