فهرس الكتاب

الصفحة 6369 من 7563

کتاب: دعاؤں کے بیان میں

باب: بزدلی اور سستی سے اللہ کی پناہ مانگنا

6369 حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الهَمِّ وَالحَزَنِ، وَالعَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ»

ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عمرو بن ابی عمرو نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے " اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتاہوں غم والم سے ، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے ، بخل ، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت