294 رسو ل اللہ ﷺ نے ''ثلاثہ '' کہہ کر آگے سورۂ آل عمران کی آیت (77) کا آخری حصہ پڑھا، حضرت ابو ذر کے الفاظ:''آپ نے اسے تین دفعہ پڑھا '' سے واضح ہو جاتا ہے کہ آپ نے قرآن مجید کی آیت پڑھی ۔ مسلم شریف کے تمام دستیاب نسخوں میں '' یوم القیامة '' کےالفاظ ''لا يكلمهم الله '' کے بعد لکھے ہوئے ہیں ۔ قرآن یہ الفاظ لا ينظر إليهم کے بعد ہیں ۔ متن میں قرآن مجید کے مطابق تصحیح کر دی گئی ہے ۔ امام احمد نے ، مسند میں یہی روایت اسی سند سے بیان کی ہے ۔ اس میں قرآن مجید کی آیت صحیح دی گئی ہے ۔ (مسند احمد:5؍148) اسی طرح سنن ابی داؤد میں بھی اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے ۔ (سنن ابی داؤد ، اللباس ، با ماجآء فی اسبال الازار ، حدیث: