1195 حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ: فَنُهِينَا عَنْهُ، وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ
ابو عوانہ نے ابو یعفور سے اور انھوں نے مصعب بن سعد سے روایت کی 'انھوں نے کہا:میں نےاپنے والد (سعد بن ابی وقاص ) کے پہلو میں نماز پڑھی اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے گٹھنوں کے درمیان رکھے تو مجھے میرے والد نے کہا:اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے گٹھنوں پر رکھو۔انھوں (مصعب ) نے کہا:میں نے دوبارہ یہی کام کیا تو انہوں میرے ہاتھوں پر مارا اور کہا:ہمیں اس سے روک دیا گیا تھا اور حکم دیا گیا تھا کہ ہم ہتھیلیاں گٹھنوں پر ٹکائیں۔