6094 حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: قُلْتُ لِعُرْوَةَ:"كَمْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: عَشْرًا، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ"
ابومعمر اسماعیل بن ابراہیم ہذلی نے کہا:ہمیں سفیان نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی ،انھوں نے کہا:میں نے عروہ سے پوچھا:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بعثت کے بعد) مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟انھوں نے کہا:دس (سال۔) انھوں (عمرو) نے کہا:میں نے کہا:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ تیرہ (سال) کہتے تھے۔