فهرس الكتاب

الصفحة 1110 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

1110 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ جَافَى يَدَيْهِ حَتَّى لَوْ أَنَّ بَهْمَةً أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ تَحْتَ يَدَيْهِ مَرَّتْ

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا کشادہ رکھتے کہ اگر بھیڑ بکری کا چھوٹا سا بچہ آپ کے بازوؤں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا۔

(۱) ہاتھوں کو پہلوؤں سے خوب دور رکھنا چاہیے، اسی طرح پیٹ کو رانوں سے اٹھا کر رکھنا چاہیے۔ (۲) یہ ہیئت خشوع و خضوع اور تواضع کے زیادہ قریب ہے۔ (۳) امہات المومنین کی فضیلت کہ انھوں نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ عبادت کو بغور دیکھا اور سمجھا، بعد ازاں امت تک ایسے واضح انداز سے پہنچایا کہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہا……… رضی اللہ عنھن………

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت