3851 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ عَلَيْهِ لَيْلَةٌ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَعْتَكِفُهَا فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَكِفَ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ذمے جاہلیت میں ایک رات اعتکاف بیٹھنے کی نذر تھی۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے انہیں (ایک رات) اعتکاف بیٹھنے کا حکم دیا۔
یہ نذر نیکی کی تھی' اس لیے آپ نے اسے پورا کرنے کاحکم فرمایا ورنہ کفر کے دوران میں احکام واجب نہیں ہوتے