فهرس الكتاب

الصفحة 4068 من 5761

کتاب: کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان

مرتد کا حکم

4068 أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ» قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «وَهَذَا أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ عَبَّادٍ»

حضرت حسن بصری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص (مسلمان ہونے کے بعد) اپنا دین بدل لے، اسے قتل کر دو۔''

امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث عباد کی حدیث سے زیادہ درست ہے۔

امام نسائی رحمہ اللہ کا مقصد یہ ہے کہ سعید عن قتادۃ عن عکرمۃ عن ابن عباس والی محمد بن بشر کی روایت اگرچہ مرسل ہے لیکن یہ عباد بن عوام کی سعید عن قتادۃ عن عکرمۃ عن ابن عباس کی موصول روایت کے مقابلے میں زیادہ صحیح اور درست ہے، اس لیے کہ محمد بن بشر خود عباد بن عوام سے احفظ (زیادہ حافظ) ہے۔ عباد بن عوام بھی اگرچہ ثقہ راوی ہے لیکن اس کی سعید بن ابی عروبہ سے مروی روایت میں اضطراب ہوتا ہے۔ عباد بن عوام بھی اگرچہ ثقہ راوی ہے لیکن اس کی سعید بن ابی عروبہ سے مروی روایت میں اضطراب ہوتا ہے۔ عباد کی مذکورہ روایت موصولًا بھی صحیح ہے جیسا کہ دوسری صحیح اسانید سے موصولًا یہ روایت مروی ہے، تاہم امام احمد رحمہ اللہ کا قول یہی ہے کہ عباد، سعید بن ابی عروبہ سے مضطرب الحدیث ہے۔ و اللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت