1156 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَابُوسَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَرْسَلَ أَبِي إِلَى عَائِشَةَ أَيُّ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ أَنْ يُوَاظِبَ عَلَيْهَا قَالَتْ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ يُطِيلُ فِيهِنَّ الْقِيَامَ وَيُحْسِنُ فِيهِنَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ
سیدنا قابوس ؓ اپنے والد ( سیدنا ابو ظبیان حصین بن جندب ؓ) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرے والد نے سیدہ عائشہ ؓا کے پاس ( کسی کو) یہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ کون سی نماز پر دوام کرنا زیادہ پسند کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ظہر ( کے فرضوں ) سے پہلے چار رکعت پڑھتے تھے، جن میں طویل قیام فرماتے اور رکوع اور سجدے خوب اچھی طرح کرتے۔