1164 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ مغرب کی نماز ادا فرماتے، پھر میرے گھر تشریف لاتے اور دور رکعت ادا فرماتے۔
1۔مغرب کے بعد کی یہ سنتیں موکدہ ہیں۔جن کی فضیلت اور اہمیت حدیث نمبر 1140 میں بیان ہوئی ہے۔2۔سنتیں اور نوافل گھر میں ادا کرنا افضل ہے۔سوائے تحیۃ المسجد کے جومسجد کے ساتھ مخصوص ہے۔