فهرس الكتاب

الصفحة 1431 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز پڑھتے وقت اگر جوتے اتارے جائیں تو کہاں رکھے جائیں؟

1431 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى يَوْمَ الْفَتْحِ فَجَعَلَ نَعْلَيْهِ عَنْ يَسَارِهِ»

عبداللہ بن سائب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے نماز پڑھی تو اپنے جوتے اپنی بائیں طرف رکھے۔

1۔جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔اور جوتے اُتار کر پڑھنا بھی دیکھئے۔سنن ابن ماجہ حدیث 1038۔جوتے اُتار کرنماز پڑھیں۔تو انھیں بایئں طرف رکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت